ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے، صحافی کے سوال پر پنکی کا جواب

کراچی: منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں کے سوالات پر انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ
“ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔”

عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پنکی نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس کئی اہم شخصیات سے متعلق معلومات موجود ہیں اور وقت آنے پر وہ سب کچھ سامنے لے آئے گی۔ اس دوران اس کے ریمارکس نے وہاں موجود افراد کو حیران کر دیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کے چرچے شروع ہوگئے۔

پنکی نے الزام لگایا کہ اسے کیس میں اکیلا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ اس نے مزید کہا کہ اگر اس کے ساتھ ناانصافی جاری رہی تو وہ کئی راز فاش کرے گی۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور شواہد کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں نیٹ ورک کے دیگر کرداروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Check Also

پی سی بی کا کھلاڑیوں کو تربیت کیلیے امریکا بھیجنے کا منصوبہ، مائیک ہیسن نے تصدیق کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چند کرکٹرز کو خصوصی تربیتی پروگرام کے تحت امریکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *