انمول عرف پنکی نےشناخت چھپانے کے لیے ہاتھ تیزاب سے جلانے کی کوشش، فرانزک شواہد مٹانے کا انکشاف

کراچی سے گرفتار مبینہ خاتون ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ملک میں اس کے معیار کی کوکین کوئی اور تیار نہیں کر سکتا۔

رپورٹس کے مطابق انمول عرف پنکی نہ صرف مہنگی ترین کوکین تیار کرتی تھی بلکہ اپنی تیار کردہ منشیات کو “گولڈ” کے نام سے فروخت کیا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق یہ کوکین خصوصی پیکنگ میں سپلائی کی جاتی تھی تاکہ خریداروں میں اسے ایک الگ شناخت دی جا سکے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کیے گئے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں چھوٹی ڈبیاں اور شیشیاں بھی برآمد ہوئیں، جن پر انگریزی میں “Queen Madam Pinky Don” درج تھا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزمہ نے اپنی شناخت چھپانے اور فرانزک شواہد مٹانے کے لیے ہاتھوں کی جلد اور نشانات تیزاب سے جلانے کی بھی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمہ کے مبینہ نیٹ ورک، سپلائی چین اور سہولت کاروں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Check Also

انمول عرف پنکی کی گرفتاری پر اداروں کو خراجِ تحسین،منشیات کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے: شرجیل میمن

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *