کراچی: مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی ہے، جس کے بعد موسم خوش گوار ہو گیا۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، نمائش، گرومندر، ناظم آباد اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

بوندا باندی کی وجہ سے سڑکوں پر پھسلن ہو گئی، جس سے کئی علاقوں میں موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کو موٹر سائیکل احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں زیادہ تر مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، شہر میں کبھی کبھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں۔

Check Also

کراچی: مہران ٹاؤن میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کپڑے کے گودام میں لگی آگ پر قابو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *