اسلام آباد، پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا، جبکہ زلزلے کا مرکز زیرزمین 187 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

Check Also

کراچی میں درجۂ حرارت کیوں بڑھنے لگا؟محکمۂ موسمیات نے بتا دیا

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ بتا دی۔ محکمۂ موسمیات کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *