کراچی: جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود بچہ دم توڑ گئے، کمیٹی قائم

کراچی کے جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے خاتون اور نومولود کی مبینہ ہلاکت کے واقعے پر کمیٹی قائم کر دی گئی۔

حکام کے مطابق خاتون نے گیسٹرو وارڈ میں بچے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔

گیسٹرو کے ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے کے باوجود خاتون کو بیڈ نہیں دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ خاتون کو گیسٹرو کی شکایت پر گائنی وارڈ سے گیسٹرو وارڈ لایا گیا تھا۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟وزیرِ اعظم کی زیر صدرات اجلاس میں غور

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *