بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردحملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، شاہد آفریدی

خیبرپختونخواہ(پبلک پوسٹ )
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کل کے دہشت گرد حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ معصوم جانوں کا خون بہانا ناقابل معافی جرم ہے۔

سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ دہشت گرد امن و خوشحالی کے دشمن ہیں، انشاء اللّٰہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ متاثرینِ دہشتگردی کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے دعا گو ہوں۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *