کراچی:رشتے سے انکار پرلڑکی کو اغواء کرنے والا مفرور ملزم گرفتار

کراچی:کیماڑی پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم اصغر علی ولد احمد نواز کو تکنیکی بنیاد پر ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے دادو ناؤ گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، ملزم کیخلاف سال 2025 میں تھانہ بلدیہ میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں وہ گزشتہ 10 ماہ سے مفرور تھا۔

امجد احمد شیخ نے بتایا کہ دیگر نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Check Also

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بارقرضہ قبل از وقت واپس کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ قبل از وقت واپس کردیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *