26ارکان کیخلاف ریفرنس؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی، اپوزیشن میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور(پبلک پوسٹ)اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسپیکر اور اپوزیشن نے اگلی نشست اتوار کے روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگز اتوار کے روز پنجاب اسمبلی میں ہوگی، جس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن نے اپنا اپنا موقف واضح کیا۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی اور مختلف امور زیر غور آئے۔

ملاقات میں حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کرنے کی تجویز دی گئی۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سینیئر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کے عمل کو پسندیدہ پارلیمانی عمل کے طور پر سراہا۔

اپوزیشن کے معطل ارکان کی قیادت اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کی۔ اسپیکر کی معاونت کے لیے پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، چیف وہپ رانا محمد ارشد سمیت دیگر اہم رہنما موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *