نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔

نیپرا نے گذشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپےفی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نےبجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹیفکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا تھا۔

تاہم نیپراکی ورکنگ کے مطابق دسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 روپےفی یونٹ کمی بنتی تھی، صارفین کو مزید 2 روپے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں بھی 5 روپےکمی بنتی تھی تاہم 1.23 روپے فی یونٹ کمی کی گئی تھی،کے الیکٹرک نےنومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں4 روپے98 پیسےفی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔

نومبرکی ایڈجسٹمنٹ پرممبرٹیرف نیپرامطہر نیاز رانا نےاختلافی فیصلہ بھی دیا تھا، ممبرٹیرف نیپرانےکےالیکٹرک صارفین کوپورا ریلیف نہ دینےکی مخالفت کی تھی۔ممبر ٹیرف نیپرا نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک کے لیے نومبر کی اصل ایڈجسٹمنٹ 5 روپے کمی بنتی تھی۔

Check Also

عمران خان کو رہا کیے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الزام ہے کہ ہمارے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے