جرائم

خودکشی سالانہ 7 لاکھ سے زائد زندگیاں نگل رہی ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 100 اموات میں سے ایک موت کی وجہ خودکشی ہے اور یہ بحران خصوصاً نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2021ء میں تقریباً 7 لاکھ 27 ہزار افراد نے خودکشی کی، اگرچہ سال 2000ء کے بعد …

Read More »

پتوکی: بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پرساتھیوں نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کر دیا

پتوکی میں بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا۔ مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے، والد نے بارش کے …

Read More »

بھارت: 13 سالہ لڑکی سوشل میڈیا پر دوستی کے جال میں پھنس گئی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنئو میں 13 سالہ لڑکی سوشل میڈیا پر لڑکے سے دوستی کے جال میں پھنس گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 13 سالہ لڑکی کو انسٹاگرام پر دوستی کے ذریعے نوجوان نے اسے اپنے جال میں پھنسالیا، ملزم نے لڑکی کو نہ صرف ذہنی اور جسمانی طور پر استحصال کا نشانہ بنایا بلکہ اس سے لاکھوں …

Read More »

چمن میں دہشتگردوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، پولیو ایریا انچارج جاں بحق

چمن میں روغانی کے علاقے میں دہشتگردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ کے مطابق فائرنگ سے پولیو ایریا انچارج جاں بحق ہوگئے، ٹیم کے ہمراہ خواتین ورکرز حملے میں محفوظ رہیں۔ مسلح دہشتگرد موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر …

Read More »

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہو گئی۔

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں قبر سے 7 سالہ بچی کی میت غائب ہو گئی۔ متوفی بچی کے والدین نے تھانہ دھمیال گرجا چوکی پولیس کو درخواست دے دی۔ اس حوالے سے بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچی کا 26 اگست کو انتقال ہوا، تیسرے دن دعا کے لیے آئے تو کفن باہر پڑا تھا۔ …

Read More »

چیٹ جی پی ٹی پر خودکشی کا الزام، اوپن اے آئی اورسیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 16 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔ والدین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم آلٹ مین کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ والدین کا الزام ہے کہ کمپنی نے منافع کو ترجیح دی اور جانتے بوجھتے ہوئے ایسے فیچرز متعارف …

Read More »

کراچی: ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی سگنل توڑ کرموٹرسائیکل سوار کو ٹکر، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ پر آج صبح ہونے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مرغیوں کے ٹرک کو سگنل توڑ کر موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا …

Read More »

کراچی: انڈر پاس میں ٹریفک حادثہ،خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، بس ڈرائیور گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں ڈرگ روڈ کے انڈر پاس کے اندر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو کے حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کے حکام کا کہنا ہے کہ …

Read More »

پتوکی میں لڑکی سے زیادتی،ملزم نے ویڈیو وائرل کردی

پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ سردار کاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتا رہا۔ ملزم اور اس کے دوستوں نے مزید کہنا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کر دی۔ اس حوالے سے پولیس کا …

Read More »

سرگودھا: بازار میں 5 خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لی گئیں

سرگودھا کے کچہری بازار میں 5 خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچ لی گئیں۔ سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ 5 خواتین کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔

Read More »