کراچی: ڈیفنس میں تنگ کرنے پر پھول فروش بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار دی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ذوالفقار کمرشل پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 10 سال کا پھول فروش بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی بچے کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بچے کو سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر گولی ماری۔

بعد ازاں ملزم کو لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار سیکیورٹی گارڈ کے مطابق بچہ اسے روز تنگ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ گولی زمین پر چلائی تھی، زمین سے گولی اچھل کر بچے کو لگی۔

Check Also

خیبر پختونخوا حکومت کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

پشاور:وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھے جانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے قلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *