ب فارم بنوانا اب گھر بیٹھے ممکن!نادرا کے نئے قواعد نے سب آسان کردیا

لاہور: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ب فارم کیلئے نئے ضابطے جاری کر دیئے، والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنواسکیں گے۔


نادرا ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچے کے لئے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم عمر جیسے ہی تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم بنانے کیلئے تصویر کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دس سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ب فارم کیلئے تصویر، فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیو میٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔

نادرا کے نئے اقدام کے بعد والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کیلئے ب فارم طلب کرتے ہیں، والدین نادرا سنٹر وزٹ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھربیٹھے بھی ب فارم بنوا سکتے ہیں۔

Check Also

پنجاب: میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی،آرڈیننس منظور

قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے کم عمری کی شادی کے خلاف ایک اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *