کراچی، ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی چھین کر فرار

کراچی:شہر قائد میں کریم آباد فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو سنار سے 23 لاکھ روپے نقد اور لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو چاندنی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

عزیز آباد پولیس نے واردات کا مقدمہ سنار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد زبیر اعوان نے بتایا کہ کریم آباد فلائی اوور پر جمعرات کی شام حسن نامی سنار جس کی یوسف پلازہ انار کلی میں سنار کی دکان ہے وہ 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی شاپر میں رکھ کر اپنے ہیلمٹ میں چھپا کر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جیسے ہی وہ کریم آباد فلائی اوور پر پہنچا تو عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے اسے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل کی ٹنکی پر رکھا ہوا ہلمٹ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی جانب سے صرف ہیلمٹ ہی لیکر جانے سے پولیس کو قوی شبہ ہے کہ واردات مخبری کا نتیجہ ہے جس کی مزید چھان بین جاری ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *