قائدآباد میں لرزہ خیز انکشاف،دوست ہی عثمان آفریدی کا قاتل نکلا

کراچی کے علاقے قائدآباد سے اغواء کے بعد قتل ہونے والے نوجوان عثمان آفریدی کے کیس میں افسوسناک پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کا قاتل اس کا قریبی دوست ہی نکلا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 مارچ کو عثمان آفریدی کو نوری آباد کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور شناخت چھپانے کے لیے لاش پر تیزاب بھی پھینکا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے واردات کے بعد مقتول کی گاڑی فروخت کی اور حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے مزید تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Check Also

سوئی گیس غائب، ایل پی جی مہنگی؛ شہری دوہرا بل ادا کرنے پر مجبور

کراچی:سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *