کریم آباد میں سنار سے 23 لاکھ روپےایک کلو چاندی کی ڈکیتی، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے کریم آباد میں بولٹن مارکیٹ جانے والے ایک سنار کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں ملزمان شہری سے 23 لاکھ روپے نقد اور ایک کلو چاندی کا بسکٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ملزمان نے شہری کا تعاقب کیا اور چلتی موٹر سائیکل کی چابی نکال کر اسے زبردستی روکا۔ موٹر سائیکل بند ہوتے ہی ملزمان نے اسلحہ تان لیا اور شہری کو قابو میں لے لیا۔

واردات کے دوران ملزمان نے سنار کے ہیلمٹ میں رکھی گئی 23 لاکھ روپے نقد رقم اور چاندی کا تھیلا نکالا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان واردات کے بعد لیاقت آباد کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متاثرہ شہری نے فوری طور پر مددگار 15 پر اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

Check Also

گڈانی میں افسوسناک واقعہ،سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے

کراچی کے قریب گڈانی کے ساحل پر سمندر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *