پاکستان میں صنفی تشدد میں 25 فیصد اضافہ2025 میں خواتین و بچوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کی سالانہ رپورٹ 2025 میں ملک میں صنفی تشدد کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں مجموعی طور پر 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گھریلو تشدد کے نتیجے میں 1332 خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ 470 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ریپ کے 3815 اور خواتین کی سائبر ہراسگی کے 2586 کیسز رپورٹ ہوئے، جو معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کی عکاسی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بچوں پر تشدد کے 3600 کیسز، اغوا کے 1107 واقعات اور 365 بچوں کے لاپتہ ہونے کے کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح کم عمری کی شادی کے 53 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جبکہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 52 کیسز فحش مواد سے منسلک پائے گئے۔

HRCP نے اپنی رپورٹ میں متعلقہ اداروں سے خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے تشدد کے رجحان کو روکا جا سکے۔

Check Also

منگھوپیر: حب واٹر پمپنگ اسٹیشن میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں حب واٹر پمپنگ اسٹیشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *