نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، خاتون سمیت 4 ڈاکو گرفتار

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں 1 خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سے پستول، 3 موبائل فون، 60 ہزار روپے اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران بڑی واردات کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ پیٹرول پمپ مالک سے 75 لاکھ روپے چھینے تھے اور مزاحمت پر پمپ مالک کو گولی بھی ماری تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اس واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

اس سے قبل رواں ہفتے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک بھی ہو گئے تھے۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *