ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی (پبلک پوسٹ )
امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھنے پر سونے کا بھاؤ ملک اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 2 9 ہزار 219 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 61 ڈالر اضافے سے 3613 ڈالر فی اونس ہے۔

Check Also

آزاد کشمیر احتجاج؛ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *