پنکی کا یہ برینڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گاایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان

12 مئی کو پولیس کارروائی کی گئی، جس میں ڈیڑھ کلو کوکین اور 7 کلو گرام کیمیکل ملا، گارڈن تھانے کی حدود میں کارروائی میں پنکی کو گرفتار کیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ملزمہ پنکی سے ایک پستول بھی برآمد ہوا،

عدالت میں پیشی کے دوران غفلت ہوئی، غفلت میں ملوث پولیس افسران کو ہٹایا گیا ہے،

واقعے کی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، آئی جی سندھ نے بھی ایک ٹیم بنائی ہے جس کی سربراہی میں کر رہا ہوں۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی ہوا، ایسا لگا ولن کو ہیرو بنایا جارہا ہے،

پولیس پر تنقید درست تھی، مگر کردار کشی ہوئی، کیس میں افریقہ کے 6 لوگ ملوث ہیں، بہت سے صحافیوں کے پاس معلومات تھی مگر انہوں نے جاری نہیں کی، یہ ایک حساس کیس ہے، ہمارے بچے متاثر ہو رہے ہیں، ہمیں تفتیش کو تھوڑا حساس بھی رکھنا ہے۔

Check Also

وسائل پر ڈاکا مارنے والوں کو بچایا جا رہا ہے،حکمرانوں پر 18 سالہ اقتدار کے دوران ناکامیوں کا الزام

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *