لی مارکیٹ میں افسوسناک واقعہ، نالے میں گر کر 32 سالہ شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نالے میں گر کر جاں بحق

۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور نالے میں گرنے والے شخص کو نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ یاسین ولد خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہل علاقہ نے ایسے کھلے نالوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *