فلم ’’میرا لیاری‘‘ 8 مئی کو ریلیز ہوگی،سندھ حکومت کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ فلم 8 مئی 2026 کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم ’’میرا لیاری‘‘ کا ورلڈ پریمیئر 2 مئی 2026 کو برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ لندن میں ہوگا، جہاں یہ 28 ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول کے دوران بھی پیش کی جائے گی۔

اعلان کے مطابق فلم کو بین الاقوامی سطح پر نمائش کے بعد پاکستان میں باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے اس فلم کے حوالے سے اعلان کیا تھا، جس کے بعد اب اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

Check Also

ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *