ایم ٹی خان روڈ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار، بچوں سمیت متعدد افراد زخمی

کراچی میں ایم ٹی خان روڈ کے قریب ایک مسافر بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حادثے کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *