کراچی: ایکسائز پولیس اہلکاروں پر مشتمل شارٹ ٹرم کڈنیپنگ گینگ گرفتاربریگیڈ پولیس کی کارروائی، ایکسائز انسپکٹر سمیت 8 اہلکار گرفتار، وردی کے استعمال کا انکشاف

کراچی کے علاقے بریگیڈ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ایک انتہائی مطلوب گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، جس میں ایکسائز پولیس کا حاضر سروس انسپکٹر سمیت 7 اہلکار شامل ہیں۔

ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں انسپکٹر حامد، عرفان، شاہزیب، شہریار، عامر، آفاق، جمشید اور زین عرف ڈوگر شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان منظم طریقے سے شہریوں کو نشانہ بنا کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ وارداتوں میں پولیس وردی کا بھی استعمال کرتا تھا تاکہ شہریوں کو دھوکہ دے کر آسانی سے اپنے جال میں پھنسایا جا سکے۔

ایک واقعے میں ملزمان نے کاشان نامی شہری کو خاتون کے ذریعے فون کروا کر ملاقات کے بہانے بلایا، جس کے بعد اسے اغوا کیا گیا اور شہر بھر میں گھما کر اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی شکایت پر جال بچھا کر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 پستول بمعہ گولیاں، ایک گاڑی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد شہریوں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل53 ہزار سے زائد عازمین حجازِ مقدس پہنچ گئے

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *