دادو: تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

دادو کے مخدوم بلاول تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کے مطابق مزاحمت پر 2 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ ڈاکو ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں آپریشن جاری ہے۔

ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق شر گینگ کے مزید 8 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

Check Also

9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلا جھجھک طاقت کے ساتھ نمٹا جائیگا، کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد: کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے داخلی استحکام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *