بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک

ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں  خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FmCHRkGZt-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری رہا۔

فائرنگ اور دھماکے سے قریبی آبادی کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، کئی گھروں کے دروازے اور شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں  جب کہ مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ کارروائی کے وقت ایف سی لائن کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے تاکہ آپریشن میں رکاوٹ نہ آئے۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2FhJNVDUdw-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی خود موقع پر موجود رہے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی قیادت کرتے رہے جب کہ کوئیک ریسپانس یونٹ سمیت مزید پولیس نفری کو بھی جائے وقوع پر طلب کرلیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

https://cdn.iframe.ly/api/iframe?url=https%3A%2F%2Fcdn.jwplayer.com%2Fplayers%2Fk8dZ7UOG-jBGrqoj9.html&key=73b4a3e6895a3640b0439dc45f68e4f8

آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ بنوں میں ایف سی پر بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور خودکش حملہ آوور سمیت 5 دہشت گرد مار دیے گئے ہیں، جس کے بعد بنوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ تھا، جسے  بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔

Check Also

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *