کراچی؛ کوچ کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق؛ 17سالہ منصور والد کیساتھ امتحان دینے جا رہا تھا

ایئر کا طالب علم والد کے ساتھ امتحان دینے کے لیے کالج جاتے ہوئے تیز رفتار کوچ کی ٹکر لگنے سے والد سمیت جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان بازارتھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 15 ارم اسٹورکے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جس پر زخمی باپ کو نجی اسپتال جب کہ زخمی بیٹے کو پہلے عباسی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بعدازاں دونوں باپ بیٹے کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئیں، جہاں جاں بحق ہونے والوں میں 37 سالہ عرفان ولد اکبرخان اوراس کا 17 سالہ بیٹا منصورعرفان شامل ہیں، جو منگھوپیرکےرہائشی تھے اور ان کا ٓبائی تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔

متوفی منصورفرسٹ ایئرکا طالب علم تھا جب کہ متوفی عرفان اپنے بیٹے منصورکو امتحان دینے کے لیے کالج چھوڑنے جا رہا تھا کہ ٹریفک حادثے کا شکارہوگئے۔ متوفی عرفان 4 بچوں کا باپ اورمتوفی منصوربہن بھائیوں میں سب سے بڑاتھا۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتارپرائیویٹ بڑی کوچ کی ٹکر کے باعث پیش آیا،جس کے بعد گاڑی موقع پر سے فرارہوگئی۔ پولیس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ پرائیویٹ کوچ کا سراغ لگایا جاسکے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *