کراچی چیمبر آف کامرس کا سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

کراچی:کراچی چیمبر آف کامرس نے سانحہ گل پلازہ پر منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا عمارت میں فائر سیفٹی اقدامات، ایگزیٹس، کیا فائربریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کی مطلوبہ استطاعت تھی؟۔

ریحان حنیف نے کہا کہ کیا فائرمینز کے پاس مطلوبہ کٹس وسہولیات موجود تھیں؟ جیسے سوالات کے جوابات کمیشن تیار کرسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری طور پر ایک فنڈ قائم کیا جائے،فنڈ کے قیام سے گل پلازہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *