پانچ ہزار روپے واپس مانگنے پردوست کے ہاتھوں دوست قتل

چنیوٹ:پنجاب کے شہر چنیوٹ میں ادھار کی رقم واپس مانگنا جرم بن گیا جہاں 5 ہزار روپے واپس مانگنے پر دوست نے دوست کو ہی قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے چاہ متو والا میں پیش آیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق محمد وقار نے اپنے دوست اسامہ کو پانچ ہزار روپے ادھار دیے لیکن ادھار کی رقم واپس مانگنے پر اسامہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسنوکر کی گیند سے تشدد کیا۔

محمد وقار کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *