سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 57 ہزار سے متجاوز

کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا بھاؤ 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 347 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 140 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کا بھاؤ 6 ہزار 942 روپے ہوگیا۔

Check Also

سندھ میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *