راولپنڈی: شہری پر تشدد کرنیوالا پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

تھانہ گوجرخان میں شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔

30 اگست کو شہری سے پولیس اہلکار کے ناروا سلوک کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد کانسٹیبل احتشام کو چارج شیٹ جاری کی گئی۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے انکوائری کے بعد کانسٹیبل احتشام کو محکمۂ پولیس سے ڈس مس کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک یا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق تشدد یا ناروا سلوک کی شکایت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Check Also

کراچی:ٹرین کی کار سے ٹکر،نیٹی جیٹی پل سے گاڑی نیچے گر گئی

کراچی میں کار ٹرین سے ٹکرا گئی جبکہ نیٹی جیٹی پل سے گاڑی نیچے گر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *