کراچی، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکو اور 1 کار لفٹر گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 ایل میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے۔

ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور کار لفٹروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس نے 1 کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

گرفتار کار لفٹر سے پستول اور الفلاح کے علاقے سے چوری کی گئی کار برآمد ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں صفورا چورنگی کے قریب 4 ڈاکو نوجوان سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

Check Also

کراچی: منشیات بیرون ملک بھیجنے والاعالمی گروہ پکڑا گیا، 8ملزمان گرفتار، 90 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی: ٹاسک فورس کراچی اور وفاقی سول حساس ادارے نے بڑی کارروائی میں بین الاقوامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *