مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *