آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازہ کوسیل کرنے کا عمل شروع

کراچی:ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع ہوگیا، عمارت 9 روز قبل آتشزدگی سے شدید متاثر ہوئی تھی۔

آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کا 40 فیصد منہدم ہوگیا تھا جبکہ عمارت کے بقیہ حصے کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔

کے ایم سی کے عملے نے گل پلازہ کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے، عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔

سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہوگیا، عمارت سروے کے بعد سیل کر دی جائے گی۔ عمارت کا بیشتر حصہ کلیئر ہے صرف ایک حصہ باقی، جسے آج کلیئر کر لیا جائے گا۔

جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 اور لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہے، اب تک 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کروائے ہیں

ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ چند لواحقین کے تین، تین یا چار، چار لوگ بھی شامل ہیں۔ اب تک جاں بحق 23 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *