مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری

سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کیلیے 3 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کردیے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے جن عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد 3 ہزار 161 جبکہ کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔

میونسپلٹی کے مطابق عازمین کی رہائشی عمارتوں کیلیے معیار مقرر کردیئے گئے ہیں، جن کی جانچ کے بعد متعلقہ تفتشی ٹیم پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔

جن عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں 18 لاکھ 71 ہزار 336 عازمین کی رہائش کے انتظامات ہیں جو مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔واضح رہے حج 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف ممالک سے عازمین حج کی پہلی پرواز منگل 29 اپریل کو مدینہ منورہ پہنچی۔

پہلی پرواز کی آمد کے ساتھ ہی یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔وہ عازمین جو قبل از اپنے ملکوں سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے ان کی واپسی جدہ حج ٹرمنل سے ہوگی جبکہ جدہ آنے والے عازمین حج کے بعد مدینہ منورہ سے واپس جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔حج سیزن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل 2025 سے ہوگا، بیرون مملکت سے عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو مملکت میں داخل ہوگی، جس کے بعد یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

Check Also

ممالک کے درمیان پراکسی وار کاخاتمہ چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممالک کے درمیان پراکسی وار کا خاتمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *