کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران کبھی کبھی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Check Also

رجب بٹ کی بیٹے کی پہلی سالگرہ میں شرکت:سونے سے لے کر گاڑی تک، کیا کچھ دے ڈالا؟

پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *