ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا، انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

کراچی(پبلک پوسٹ)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو انٹر بینک مارکیٹ میں 10 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 280.68 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے گھٹ کر 281.98 روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں یورو کی قدر 310.45روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ 1.29 روپے سستا ہو کر 368.20 روپے کا ہو گیا۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *