کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بجہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل، کراچی: 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 35 سالہ سکینہ اور22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Check Also

پاکستان میں بیروزگاری 7 فیصد، 2020 اور 21 میں کم ہوکر 6.3 فیصد ہوگئی تھی، لیبر فورس سروے، حکومت آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کرے گی

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 2024-25 کے تازہ لیبر فورس سروے (LFS) کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *