نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے فواد حسن فواد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے نام پر 30 کروڑ ڈالر کی چینی درآمد کرنے کے فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتیں کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، چینی کی 30 کروڑ ڈالر کی درآمد عوامی مفاد میں نہیں لہٰذا اس کا فوراً جائزہ لیا جائے، عام آدمی چینی کا بڑا صارف نہیں بلکہ اصل فائدہ خوراک و مشروبات کی صنعت کو ہے، اس میں ناکامی چینی کی درآمد کا جواز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی نہ مشروبات خرید سکتا ہے اور نہ مٹھائیاں پھر ان کے نام پر درآمد کیوں؟ برآمد کی اجازت دینے پر کیا کوئی جواب دہ ہوگا؟

Check Also

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

مظفرآباد(پبلک پوسٹ)آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں مسلح بلوائیوں کی فائرنگ سے 3 پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *