عالمی ٹیرف وار، پاکستان نقصان سے بچنے کیلئے کیا کرے گا؟ فچ نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

اسلام آباد ((پبلک پوسٹ) )فچ ریٹنگز نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرے گا تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پر ممکنہ دبا ؤسے بچا جا سکے۔

فچ میں ایشیا پیسفک سوورن ریٹنگز کے ڈائریکٹر کرسجینس کرسٹنز کے مطابق ، ریٹنگ کمپنی کو لگتا ہے کہ جون کے آخر تک ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 285 تک گر جائے گا اور اگلے مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید کمزور ہوکر 295 تک پہنچ جائے گا۔عالمی میڈیا ادارے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مرکزی بینک روپے کو آہستہ آہستہ کمزور ہونے دے گا تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کو سنبھالا جا سکے کیونکہ معیشت میں تیزی آ رہی ہے۔پاکستان سے ہمسایہ ممالک کو ڈالر کی اسمگلنگ میں اضافے کے درمیان ستمبر 2023 کے پہلے ہفتے میں مقامی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 307.10 روپے کی تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کے خلاف حکومت کے کریک ڈاؤن سے 2024 کی پہلی ششماہی میں پاکستانی روپیہ تقریبا 277 روپے فی امریکی ڈالر تک بحال ہوا۔رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملکی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر 0.86 فیصد یا 2.43 روپے فی امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق منگل کو ڈالر کی قیمت 280.77 روپے رہی جو 28 جون 2024 کو 278.34 روپے تھی۔دریں اثنا، پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مارچ 2025 میں 1.2 بلین ڈالر کا نمایاں سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں 97 ملین ڈالر کا نظر ثانی شدہ خسارہ تھا، اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا۔اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران کرنٹ اکانٹ سرپلس 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ خسارہ 1.65 ارب ڈالر تھا۔

Check Also

حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ((پبلک پوسٹ)) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان سیٹیزن شپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *