سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاسجگر کے کینسر میں مبتلا

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق محمد الیاس کی مقامی اسپتال میں سرجری ہو گی، سابق کرکٹر نے کامیاب سرجری کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ 79 سالہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔

اس کے علاوہ محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

محمد الیاس قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہ چکے ہیں۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *