کراچی: سب اسٹیشن سے سامان چوری کی واردات کے بعد نیا انفراسٹرکچر نصب کردیا گیا

گلشنِ اقبال کے بلاک 13 میں واقع شازیہ حنیف گوہر کمپلیکس میں چوری کے واقعے کے بعد کے-الیکٹرک نے نیا انفراسٹرکچر نصب کر کے بجلی کی فراہمی بحال کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد متاثرہ مقام کا معائنہ کر کے نظام کو دوبارہ فعال بنایا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں کمپنی کے کسی ملازم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے مطابق واردات میں ایک نجی کار اور ایک پک اپ گاڑی استعمال کی گئی، جن پر ادارے کی کوئی شناخت موجود نہیں تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کے-الیکٹرک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ذمہ داران کو گرفتار کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ واردات کے دوران ملزمان کمپنی کے ملازمین کا روپ دھار کر آئے، سیکیورٹی گارڈ اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سب اسٹیشن سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک فرد کو بجلی کے انفراسٹرکچر کے قریب نہ آنے دیں۔

Check Also

طویل عرصے سے غیر فعال پارہ چنار ایئر پورٹ دوبارہ فعال

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پاراچنار ایئرپورٹ کو طویل تعطل کے بعد دوبارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *