غنا علی نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت کردی

مقبول ماڈل و اداکارہ غنا علی نے مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

غنا علی کی جانب سے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کی خبریں 28 مارچ کو اس وقت پھیلیں جب کہ ان کے انسٹاگرام اسٹوری میں انڈسٹری کو الوداع کہنے کی اسٹوری شیئر کی گئی۔اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں، مداح انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

غنا علی کی انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی تو انہوں نے ایک اور وضاحتی اسٹوری شیئر کی اور بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں۔اداکارہ نے وضاحتی اسٹوری میں لکھا کہ شوبز چھوڑنے کی اسٹوری ان کے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، اسے سچ نہ سمجھا جائے، وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ سچ ہے کہ ابھی وہ انڈسٹری نہیں چھوڑ رہیں لیکن مستقبل میں وہ اپنے اہل خانہ کو سنبھالنے اور وقت دینے پر زیادہ توجہ دیں گی۔غنا علی شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد اسکرین سے دور ہیں، البتہ وہ سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیتی ہیں، وہاں وہ اشتہارات بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Check Also

دوزخ میں سب سے زیادہ رش عورتوں کا لگا ہوگا، فضا علی کی ویڈیو وائرل

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے خواتین کو ان کی ’گندی‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *