پی ٹی آئی میں اختلافات پھر کھلنے لگے؛ رکن اسمبلی کا سینئر رہنما پر ایک ارب ہر جانے کا دعویٰ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔

دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے عوام میں میری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے شیخ وقاص اکرم کے فواد چوہدری کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی اور کیس کی آئندہ سماعت پر ابتدائی دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر مزید سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

Check Also

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *