عوام پر پیٹرول اور ڈیزل کی صورت میں مزید مہنگائی کا طوفان لانے کی تیاریاں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 74 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی کا اعلان کیا جائے گا، پٹرول 6 روپے 60 پیسے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا، آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزیراعظم قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی منظوری دیں گے۔

Check Also

زراعت کی بہتری: وزیراعظم کا مزید ایک ہزار طالب علموں کو حکومتی خرچ پر چین بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ لائیو اسٹاک اور زراعت کے شعبے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *