آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے خطرات، بھارتی بورڈ نے خبر کردیا

کراچی(پبلک پوسٹ)حیدرآباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بورڈ کے اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔

لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انھیں بیش قیمت تحائف دے کر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔

کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی گئی ہے، اسے ٹیم ہوٹل اور دیگر مقامات پر ان کے قریب دیکھا گیا ہے۔

Check Also

ایشین گیمز: مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کل ایکشن میں نظر آئیں گے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *