معروف پروڈیوسر ذاکر حسین کامیڈی کھیل “کس کی بیوی کس کا شوہر ” 9اگست کوپیش کرینگے

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف پروڈیوسر سید ذاکر حسین نیا کامیڈی کھیل “کس کی بیوی کس کا شوہر ” آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 9 اگست کو پیش کرینگے میں پیش کیا جائے گا اس حوالے سے ذاکر حسین نے تیاریاں شروع کردی ہیں

مذکورہ کھیل کے ہدایتکار یونس میمن ہیں معاون پروڈیوسر رزاق ملک ہیں جبکہ تحریر ایچ اقبال کی ہے معاون ہدایتکار اشرف چراغ، شائنہ خان ہیں کاسٹ میں شکیل شاہ، شانزے، عامرہوکلا، ستارہ زیدی، سویرا شاہ، عبد اللہ لالہ، شہباز صنم، ارما احمد، ذوہب صنم، جیند میمن، حسین راٹھور، شامل ہیں

مذکورہ کھیل کے حوالے سے پروڈیوسر ذاکر حسین کہنا ہے کہ یہ ایک سوشل اصلاحی مزاحیہ کھیل ہے اس ڈرامہ کی ریہرسل شروع ہوچکی ہے اور 9 اگست کو رات دس بجے اوپن ائیر تھیٹر آرٹس کونسل میں یہ کھیل پیش کردیا جائے گا

Check Also

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 119 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے بعد مندی چھاگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *