دنیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل امریکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پر پابندی عائد

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل امریکی ٹیم کو اپنے تجربہ کار بلے باز سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کے ایرون جونز پر اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب …

Read More »

بہت بڑا بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت اور واضح مقصد کیساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، …

Read More »

دبئی میں دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان

دبئی نے دنیا کی پہلی سونے کی سڑک بنانے کا اعلان کردیا۔ دبئی حکومت نے نئے گولڈ ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا جس کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ یہاں دنیا کی پہلی گولڈ اسٹریٹ جلد شروع کی جائے گی۔ دبئی حکومت نے بتایا کہ دبئی کے گولڈ ڈسٹرکٹ میں نیا سیاحتی مقام ہوگا، منصوبے اور ڈیزائن مرحلہ وار سامنے …

Read More »

2 سالہ بچے نے اسنوکر کھیلنے کے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اسنوکر ایسا کھیل ہے جو بیشتر بالغ افراد کے لیے کھیلنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ مگر ایک 2 سالہ بچے نے اسنوکر سے جڑے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں اور مشکل شاٹس کھیلنے والے کم عمر ترین فرد کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ برطانوی شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے جوڈی اوئنز نے پول بینک شاٹ …

Read More »

قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت ’’AI‘‘ کا استعمال ممنوع قرار!

قاہرہ / مصری دارالفتا نے قرآن پاک کی تفسیر کے لیے مصنوعی ذہانت ’’AI‘‘ کی ایپلیکیشنز کا استعمال ممنوع قرار دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالافتا اور ملک کے سرکاری مذہبی مشاورتی ادارے نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) ایپلی کیشنز بشمول ChatGPT جیسے ٹولز کے استعمال کو قرآن کی تفسیر کے لیے …

Read More »

ارجیت سنگھ نے کیریئر کے عروج پر فلمی گانوں سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی

مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اچانک اپنے کیریئر کے عروج پر پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں اور فلمی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ گلوکار ارجیت سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اب فلموں کے لیے بطور گلوکار کوئی نیا کام قبول نہیں کریں گے۔ ارجیت سنگھ کا یہ …

Read More »

ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی

ایران نے خلیج فارس کے اہم سمندری گذرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب فضائی حدود میں لائیو فائر مشقیں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹم جاری کیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوجی اثاثے مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایران کے نوٹس کے مطابق یہ فوجی …

Read More »

بھارتی طیارے کی کریش لینڈنگ، نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹرا اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے کو حادثہ مہاراشٹر کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پاوار، ان کے 2 ساتھی اور عملے کے 2 …

Read More »

حماس کی ہتھیار ڈالنے کیلئے ’غیر متوقع‘ شرط؛ امریکا اور اسرائیل سر جوڑ کر بیٹھ گئے

حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غیرمسلح ہونے کے لیے ثالثوں کے سامنے نئی شرط رکھ دی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے غزہ حکومت کے اپنے سرکاری ملازمین کو ایک خط بھیجا ہے۔ یہ خط رائٹرز نے دیکھا اور پڑھا ہے۔ جس میں 40 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اور …

Read More »

ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ تک گر گیا

ایران میں معاشی بحران کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ تک گر گیا ہے جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایکسچینج کی دکانوں پر یہی شرح پیش …

Read More »