وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، اعلامیہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی  کریں گے۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کا جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر نے استقبال کیا۔

ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملہ بھی وزیراعظم کے استقبال کےلیے موجود تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پاکستان کا سفارتی میدان میں مثبت کردار واضح ہو رہا ہے۔ پاکستان سفارتی میدان میں اپنا یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Check Also

ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان، اب شدت سے حملے کیے جائیں گے، تہران کو وارننگ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی میں شدت لانے کا عندیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *