چور دکان سے زیورات چرا کرگدھے پر بیٹھ کر فرار

عام طور پر چور یا ڈاکو کچھ چرانے یا چھیننے کے بعد تیز رفتاری سواریوں پر فرار ہوتے ہیں۔

مگر ترکیہ میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ دنگ کر دینے والا ہے۔

وسطی ترکیہ کے علاقے کیسری میں ایک چور نے ایک دکان کے اندر داخل ہونے کے لیے فورک لفٹ کو استعمال کیا اور اندر داخل ہوکر شیشے سے بنی الماریوں کو توڑا اور سونے کے زیورات چرا لیے۔

اس نے اتنا سونا اٹھایا جتنا اٹھا سکتا تھا اور پھر بھاگ گیا۔

مگر وہ کسی موٹر سائیکل یا تیز رفتار گاڑی پر نہیں بلکہ ایک گدھے پر سوار ہوکر فرار ہوا۔

جی ہاں واقعی ایک گدھے کو اس نے فرار ہونے کے لیے استعمال کیا اور اسے ہر ممکن حد تک تیزی سے دوڑایا۔

اس نے مجموعی طور پر 150 گرام سونے کے زیورات چرائے جن کو بعد میں زمین کے اندر سے نکالا گیا۔

26 سالہ مشتبہ چور کو مقامی پولیس نے گرفتار کیا۔

ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس اہلکار زمین کھود کر زیورات نکال رہے تھے۔

ان زیورات کو ایک سیاہ بیگ میں رکھ کر دفن کیا گیا تھا۔

ایک اور ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پولیس اہلکار مشتبہ چور سے ریسلنگ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑی کی جانب لے جا رہے ہیں۔

Check Also

بھارتی اداکار کا مشرق وسطیٰ میں پھنسے مسافروں کیلئے بڑا اعلان

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران وہاں پھنسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *