کراچی میں اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام ،بجری کی آڑ میں چھپائی گئی 5ٹن چھالیہ اور300 کلو بھارتی ساختہ گٹکا برآمد

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے خفیہ اطلاع پر شان چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن نمبر TAH-239 والے ڈمپر کو روک لیا۔

ڈمپر بظاہر بجری اور پتھروں سے لدا ہوا تھا، تاہم تلاشی کے دوران بجری کے نیچے چھپائے گئے پی پی بیگز سے 5 ہزار کلو چھالیہ اور 300 کلو بھارتی ساختہ گٹکا برآمد کرلیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 69 لاکھ روپے ہے۔

کارروائی اسسٹنٹ کلکٹر جیون لال اور سپرنٹنڈنٹ جاوید اقبال کی نگرانی میں کی گئی۔

ڈمپر اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی پی ایف ویئرہاؤس کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مزید کارروائی جاری ہے۔

Check Also

پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے

لاہور: پاکستان کے لیگ سپنر ابرار احمد نے پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *